مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، چینی وزیر خارجہ نے بھارت کا دورہ منسوخ کردیا

مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم اور بدترین کرفیو سمیت انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث چینی وزیر خارجہ نے اپنے دورۂ بھارت منسوخ کر دیا تاہم پاکستان کے دورے پر ہفتے کو پہنچیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد بھارت نے وادی میں گزشتہ ایک ماہ سے کرفیو لگایا ہوا ہے، موبائل، لینڈ لائن، انٹر نیٹ سمیت دیگر سہولتیں بھی بند ہیں، ہسپتالوں میں ادویات نہ ہونے کے برابر ہیں، سڑکیں سنسانی کا منظر پیش کر رہی ہیں، پوری وادی فوجیوں کی موجودگی کے باعث چھاؤنی کا منظر پیش کر رہی ہے، اس پر پاکستان کے بہترین چین نے بڑا قدم اٹھایا ہے۔ وزیر خارجہ نے بھارت کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے تاہم 7 ستمبربروز ہفتے کو پاکستان آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں