بنگلہ دیش میں طالبہ کو قتل کرنے والے 16 مجرمان کو سزائے موت سنادی گئی۔

بنگلہ دیش کی عدالت نے مدرسے کی 18 سالہ طالبہ کے قتل کا الزام ثابت ہونے پر 16 مجرمان کو سزائے موت سنادی۔ تفصیلات کے مطابق چٹاگانگ کے قریب واقع فینی میں قائم مدرسے کی ایک طالبہ نصرت جہاں کو رواں برس 6 اپریل کو مدرسے کے استاد کی ایما پر کچھ برقعہ پوش افراد نے آگ لگا دی تھی۔ جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج 10 اپریل کو انتقال کر گئی تھی۔

مقتولہ نے اپنی موت سے قبل ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا تھا جس میں الزام عائد کیا تھا کہ اس کارروائی کے پیچھے سراج الدولہ نامی مدرسے کے ہیڈماسٹر کا ہاتھ ہے۔ تحقیقات کے بعد عدالت نے مدرسے کے ہیڈماسٹر کو واقعے کا مرکزی مجرم قرار دیا تاہم اس کے ہمراہ عوامی لیگ سے تعلق رکھنے والے 2 مقامی رہنما ءکو بھی قتل میں شریک قرار دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں