صرف ایک دیا جلاؤ، کرونا بھگاؤ، نریندر مودی کی منطق

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھارت کے شہریوں کو اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس کو روشنی کا احساس دے کر یہ ثابت کریں کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے۔ قوم سے خطاب کے دوران انہوں نے قوم سے کہا کہ 5 اپریل کو رات 9 بجے اپنے گھروں میں لائٹین بند کرکے دیا، موم بتی یا اپنے موبائل کی بتی جلا کر کرونا سے لڑائی کا ثبوت دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ’چاروں طرف جب ہر شخص ایک ایک چراغ جلائے گا، تب کورونا کو روشنی کی قوت کا احساس ہو گا جس میں ایک ہی مقصد سے ہم سب لڑ رہے ہیں‘۔

اپنا تبصرہ بھیجیں