مودی ایک بار پھر بالاکوٹ حملے سے متعلق بیان پر مذاق کا نشانہ بن گئے


نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بالا کوٹ حملے سے متعلق مضحکہ خیز بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ’مرزا کلاؤڈی‘ کا لقب دیتے ہوئے آڑے ہاتھوں لے لیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق بھارتی وزیراعظم نے ’نیوز نیشن‘ نامی چینل کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بالا کوٹ حملے سے قبل مشاورت کے دوران انہوں نے موسم کی خرابی، بارش اور آسمان پر چھائی بادلوں کی چادر کو دیکھ کر کہا کہ ’بادلوں کے باعث پاکستانی ریڈار بھارتی طیاروں کو دیکھ نہیں پائیں گے اس لیے ہمیں موسم کی خرابی کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے حملہ کردینا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں