سعودی عرب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں پولیس کی چھاپہ مار ٹیم اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 8 دہشت گرد مارے گئے۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کے شہر القطیف میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مارا جس پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی کارروائی میں آٹھوں دہشت گرد مارے گئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو ہتھیار ڈالنے کا کہا گیا تھا لیکن ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، پولیس مقابلے میں تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے جب کہ کسی شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں۔ یہ ایک کامیاب ترین سرچ آپریشن تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں