سعودی عرب نے اقامہ کی جگہ امریکا جیسا گرین کارڈ متعارف کرادیا


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں اقامہ کی جگہ امریکا جیسا گرین کارڈ متعارف کرادیا گیا، اقامہ گرین گارڈ جیسا ہوگا لیکن سعودی شہریت نہیں ملے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، یہ نیا پروگرام کفیل کے نظام کو ختم کردے گا اور مملکت میں مقیم افراد کو امتیازی خصوصیات اور زیادہ آزادی فراہم کرے گا۔ رپورٹ کے مطابق منفرد اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام کا ہوگا، عارضی اقامہ مخصوص فیس ادا کرکے حاصل کیا جاسکے گا، منفرد اقامہ پروگرام کے تحت مملکت میں رہائش پذیر تارکین وطن کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں