سعودی عرب کی دو آئل تنصیبات پر سرحد پار سے ڈرون حملے


ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی دو آئل تنصیبات پر ڈرون حملوں کے نتیجے میں پمپنگ اسٹیشنز کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی خالد الفالیح کا کہنا ہے کہ بحیرہ احمر کی ‘یانبو پورٹ’ پر یمن سے حوثی باغیوں نے 2 پمپنگ اسٹیشنز کو ڈرون کی مدد سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں تنصیبات کو معمولی نقصان پہنچا۔ ڈرون حملے کے بعد پمپنگ اسٹیشنز میں آگ لگ گئی جس کے بعد ملک کی سب سے بڑی آئل کمپنی آرامکو نے متاثرہ پائپ لائن سے تیل کی سپلائی روک دی۔ سعودی عرب نے یمن سے ہونے والے ڈرون حملے کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں کا مقابلہ کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں